03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بل کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر جرمانہ
83665جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

بجلی اور گیس کا بل وقت پر جمع نہ کرانے کی صورت میں لگنے والا جرمانہ سود ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بجلی یا گیس  کا بل وقت پر ادا نہ کرنے پر جو زائد رقم وصول کی جاتی ہے وہ مالی جرمانہ ہے،عام حالات میں اس طریقے پر مال حاصل کرنا جائز نہیں ہے،البتہ حکومت وقت انتظامی حوالے سے کسی مصلحت کے پیش نظر  یہ جرمانہ لگا سکتی ہے،اس لیے اجتماعی وسائل کے استعمال میں حق تلفی سے بچنے کےلیے بر وقت  بل کی ادائیگی کوممکن بنایاجائے ،تاکہ جرمانہ لگنے سے بچ جائے،البتہ کسی عذر کی بناء پرتاخیر کی وجہ سے جرمانہ لگ جائے تو عام شہری کے لیے مجبوری کی حالت میں اضافی رقم دینے میں گناہ نہیں ہوگا.

حوالہ جات

وفی مجمع الأنهر(1/ 609 ):

"وفي البحر: ولایکون التعزیر بأخذ المال من الجاني في المذهب".

البحرالرائق(5/ 68 ):

  سمعت من ثقة أن التعزير بأخذ المال إن رأى القاضي ذلك أو الوالي جاز

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

19/شوال1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب