| 81682 | نکاح کا بیان | نکاح کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
جرگے میں یہ بھی طے ہوا تھا کہ بچی جو چند دن بیمار رہی،اس پر جو بھی خرچ آیا ہے وہ والد ادا کرے گا،لیکن لڑکی والے اس کا بل دیں گے،مگر لڑکی والے اس بات سے بھی مکرگئے اور لڑکی والوں کی جانب کوئی بل نہیں دیئے گئے۔
تنقیح:سائل نے بتایا کہ لڑکی والوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈاؤ سے علاج کروایا ہے اور کبھی دس ہزار،کبھی پندرہ ہزار کا مطالبہ کرتے ہیں،سائل کا مطالبہ ہے کہ حقیقت میں اتنی رقم خرچ نہیں ہوئی،بلکہ یہ لوگ پیسوں کے لئے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں،اگر حقیقت میں اتنا خرچہ آیا ہے تو مجھے رسیدیں دکھائی جائیں،کیونکہ ڈاؤ میں جو بھی پیمنٹ کی جاتی ہے،اس کی رسید ملتی ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بچی کے علاجات کے اخراجات والد کی استطاعت کے مطابق اس کے ذمے ہوں گے،البتہ اس مد میں ہونے والے اخراجات کی مقدار کا ثبوت فراہم کرنا لڑکی والوں کے ذمے لازم ہے جو بل کی صورت میں بھی ممکن ہے اور دو نیک و صالح مردوں یا ایک مرد اور دوعورتوں کی گواہی سے بھی۔
حوالہ جات
.........
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
19/ربیع الثانی1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


