| 83899 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
ایل پی آر: مبلغ/1238520
میں وراثت جاری ہوگی یانہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ایل پی آر کی رقم دراصل ملازم کی ان تعطیلات کا معاوضہ ہوتی ہے جو تعطیلات(تنخواہ کے ساتھ) ملازم کا حق تھا، مگر اس نے رخصت لینے کی بجائے ان تعطیلات میں بھی کام کیا تو ادارے کی طرف سے ان کی تنخواہ بھی ملازم کو ریٹارمنٹ کے بعد دی جاتی ہے۔ اسی طرح ماہانہ تنخواہ (Salary) بھی ملازم کاحقِ لازم ہے، اگرچہ اس کی وصولی وفات کے بعد کی جائے۔ اس میں میراث جاری ہوگی۔
حوالہ جات
.......
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
13/ذیقعدہ1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


