03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیا جوتا اتارتے وقت جوتے کا الٹا ہونا نحوست کا باعث ہے؟
83880سنت کا بیان (بدعات اور رسومات کا بیان)متفرّق مسائل

سوال

جب لوگ جوتا اتارتےہیں اوراتارتےوقت جوتادوسرےجوتےپرچڑھ جائےتولوگوں میں مشہورہےکہ مستقبل میں سفرپیش آنےوالاہے،اوراگرجوتااتارتےوقت الٹاہوجائےتواسےنحوست سمجھتےہیں اوراس سےبرا شگون لیتےہیں کہ آج کادن اچھاثابت نہیں ہوگاشرعااس کی کیاحقیقت ہے؟،اسی طرح اگرجوتاالٹاہوجائےتو اسے لوگ بڑےاہتمام سےسیدھاکرتےہیں جوسیدھانہ کرےاسےملامت کرتےہیں،کیاچپل سیدھاکرناشرعاضروری ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جوتے پر جوتے کے آجانے کو سفر کے درپیش ہونے کی علامت قرار دینا اور جوتا الٹا ہونے کو نحوست سمجھنا بالکل غلط ہے، اس کا شریعت سے کہیں ثبوت نہیں ملتا۔البتہ جوتے کو سلیقہ سے اور سیدھا رکھنا  آداب میں سے ہے، کیونکہ کسی بھی چیز کو وضعِ اصلی کے مطابق رکھنا دائرۂ ادب  اورتہذیب میں داخل ہے،   مزید یہ کہ  چپل کی نچلی جانب  پر  مٹی  لگنے کی وجہ سے عموماً میلی یا بسا اوقات گندگی بھی لگی ہوتی ہے، جس سے طبیعت میں کراہت ہوتی ہے، اس لیے اس کو سیدھا کرنے کا اہتمام کرنا درست ہے، بشرطیکہ اس کے سنت یا مستحب ہونے کا عقیدہ نہ رکھا جائے اور سیدھا نہ کرنے والے کو ملامت اور طعن کا نشانہ بھی نہ جائے۔

حوالہ جات

۔۔۔

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

15/ذوالقعدة 1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب