| 82035 | سود اور جوے کے مسائل | مختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان |
سوال
بینک کا کریڈٹ کارڈ بنوانے کا کیا حکم ہے؟ اس میں ایک مخصوص وقت ہوتا ہے کہ مثلا اگر آپ 45 یا 50 دنوں میں ادائیگی کردیں تو سود چارج نہیں ہوتا۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
چونکہ سودی بینک کے کریڈٹ کارڈ حاصل کرنے کے مروجہ طریق کار میں کارڈ حاصل کرنے والے (Consumers) اور کارڈ جاری کرنے والے ادارے کے مابین سودی معاہدہ ہوتا ہے اور سودی معاہدہ کرنا بھی شرعا ناجائز اور حرام ہے،اس لئے عام حالات میں بروقت ادائیگی کے اہتمام کے باوجود اس کی گنجائش نہیں ہے۔
حوالہ جات
"صحيح مسلم "(3/ 1219):
"عن جابر، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، ومؤكله، وكاتبه، وشاهديه»، وقال: «هم سواء»".
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
19/جمادی الاولی1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


