| 84617 | طلاق کے احکام | الفاظ کنایہ سے طلاق کا بیان |
سوال
کچھ دن پہلے میری اپنی بیگم سے لڑائی ہوگئی ، تو میں نے غصے کی حالت میں اپنی بیوی کو یہ الفاظ کہہ دیے کہ زیادہ تنگ مت کرو ، ورنہ میں تمہیں چھوڑ دوں گا ، اور اس بات پر گواہ میرا بڑا بیٹا اسود ہے ، اور یہ میں حلفیہ بیان دے رہاہوں۔برائے مہربانی اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورتِ مسئولہ میں لفظ ”تنگ مت کرو ،ورنہ میں تمہیں چھوڑ دوں گا“ یہ دھمکی آمیز جملہ ہے ، اور مستقبل میں طلاق دینے کی دھمکی پرمشتمل ہے، اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، تاہم گفتگو میں احتیاط ضروری ہے۔
حوالہ جات
فقال الزوج أطلق (طلاق می کنم) فکررہ ثلاثاً طلقت ثلاثاً بخلاف قولہ: سأطلق (طلاق می کنم) لأنہ استقبالٌ فلم یکن تحقیقا بالشک․ (الہندیة: 1/ 384(
محمد ادریس
دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
25 ٖمحرم الحرام1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد ادریس بن محمدغیاث | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


