03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رضاعی بہن کی بہن سے نکاح کا حکم
84330رضاعت کے مسائلمتفرّق مسائل

سوال

زید اور عمر دو بھائی ہیں، زید کی چھوٹی بچی نے عمر کے چھوٹے بچے کے ساتھ اس کی بیوی کا دودھ پیا ہے، اب اس چھوٹی بچی کی بڑی بہن یعنی زید کی بڑی بیٹی عمر کے بڑے بیٹے کے نکاح میں آسکتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ زید کی بڑی بیٹی کا نکاح عمر کے بڑے بیٹے کے ساتھ جائز ہے، کیونکہ زید کی بڑی بیٹی اور عمر کے بڑے بیٹے نے ایک دوسرے کی والدہ کا دودھ نہیں پیا، اس لیے ان دونوں کے درمیان حرمتِ رضاعت ثابت نہیں ہوئی، اس لیے ان کا آپس میں نکاح درست ہے۔

حوالہ جات

الهداية في شرح بداية المبتدي (1/ 218) دار احياء التراث العربي – بيروت:

ويجوز أن يتزوج الرجل بأخت أخيه من الرضاع " لأنه يجوز أن يتزوج بأخت أخيه من النسب وذلك مثل الأخ من الأب إذا كانت له أخت من أمه جاز لأخيه من أبيه أن يتزوجها.

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

17/محرم الحرام 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب