| 84492 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
یوم آزادی پر پاکستان کا بیج(Badge) لگانا کیسا ہے؟ اس میں کوئی بدعت تو نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ بدعت دین میں ایسے اضافے کو کہتے ہیں جس کی سند قرآن ،حدیث اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے اقوال و افعال میں موجود نہ ہو اور اس کو باقاعدہ ثواب سمجھ کر کیا جائے۔ یوم آزادی کی خوشی منانا ایک ثقافتی عمل ہے ، اور بیج(Badge) وغیرہ لگانا بھی وطن سے محبت کی علامت کے طور پر ہوتا ہے ، کوئی بھی اسے دین کا حصہ سمجھ کر نہیں لگاتا، اس لئے یہ بدعت نہیں ہے۔ البتہ بیج (Badge) لگاتے ہوئے یہ خیال رکھنا لازم ہے کہ اس پر کسی جاندار کی تصویر نہ ہو۔
حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري، (1/370):
وأما المبتدع فهو صاحب البدعة وهي كما في المغرب اسم من ابتدع الأمر إذا ابتدأه وأحدثه كالرفقة من الارتفاق والخلفة من الاختلاف ثم غلبت على ما هو زيادة في الدين أو نقصان منه اهـ.
وعرفها الشمني بأنها ما أحدث على خلاف الحق المتلقى عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - من علم أو عمل أو حال بنوع شبهة واستحسان وجعل دينا قويما وصراطا مستقيما اهـ.
اسامہ مدنی
دارالافتا ء جامعۃالرشید،کراچی
04/ صفر/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | اسامہ بن محمد مدنی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


