| 85057 | سود اور جوے کے مسائل | مختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان |
سوال
قابل احترام علماء کرام!
میرا المیزان انویسٹمنٹ مینیجمنٹ کے میوچوئل فنڈز میں کچھ سرمایہ کاری کا ارادہ ہے،اس بارے میں ایک سوال ہے۔
اس کمپنی میں مختلف قسم کے فنڈ زہیں۔ کیا آپ کی تحقیق میں یہ سارے شریعت کے مطابق ہیں یا ان میں سے کوئی ایسے بھی ہیں جو مشتبہ کے حکم میں آتے ہیں؟زادکم الله خيرا
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
المیزان انویسٹمنٹ مینیجمنٹ لمیٹڈ کے تمام فنڈز ان کے شریعہ بورڈ سے منظورشدہ اور شریعہ کمپلائنٹ ہیں ۔ہماری معلومات کے مطابق یہ کمپنی مستند مفتیان کرام کی زیرنگرانی چل رہی ہے ،نیز مشکوک آمدن کوصدقہ بھی کیا جاتا ہے،لہذا اس کمپنی کے تمام فنڈز میں سرمایہ کاری درست ہے۔
حوالہ جات
التبویب: فتوی نمبر:71437اور 84217
محمدشوکت بن محمدوہاب
دارالافتاءجامعۃ الرشید،کراچی
12/ربیع الثانی 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمدشوکت بن محمدوہاب | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


