| 84333 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
ایکسنیس (Exness)ایپلیکیشن کے ذریعے کاروبار کا حکم کیا ہے؟
تنقیح:سائل نے بتایا کہ اس ایپلیکیشن کے ذریعے کرنسی اور آئل کی خریدو فروخت کا حکم معلوم کرنا ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
آن لائن فاریکس ٹریڈنگ کا اصولی جواب یہ ہے کہ کموڈیٹز اور کرنسیز میں آن لائن فاریکس ٹریڈنگ درج ذیل شرائط کےساتھ جائز ہے :
1. فاریکس ٹریڈنگ کی کمپنی متعلقہ ملک کے مجاز اور نگران ادارے کےپاس رجسٹرڈ ہو ۔واضح رہے کہ یہ بات اس ملک میں شرط ہوگی ،جس میں اس کا رجسٹرڈہونا قانونا لازمی ہو، بصورت دیگر فراڈ سے بچنے کےلیے اس کا اہتمام کرنا چاہیے، لازمی نہیں۔
2. چیز کا لین دین حقیقی ہو ، صرف اکاونٹ میں ظاہر نہ کی جاتی ہو ۔
3. چیز بیچنے والا اس کا حقیقتا مالک ہو اور بیچنے سے پہلے اس پر قبضہ بھی کیا ہو ۔
4. ایک ملک کی کرنسیز اوررقم کے بدلے سونے کا لین دین کرنے میں یہ بھی شرط ہےکہ عقد کی مجلس میں ہی کسی ایک کرنسی پر حقیقتا یا حکما قبضہ کر لیا جائے۔
5. بیع فوری ہو ، فیوچر یا فارورڈسیل نہ ہو۔
ہماری معلومات کےمطابق فاریکس ٹریڈنگ کےموجودہ ماڈل میں ان شرائط کا عملا خیال نہیں رکھا جاتا ،اس لیے اس سے احتراز لازم اور اس پر کام کرنا ناجائز ہے ۔
حوالہ جات
القرآن الکریم (النساء 59):
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْۚ-فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ-ذٰلِكَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًا۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 505):
وشرط المعقود عليه ستة: كونه موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه، وكون الملك للبائع فيما يبيعه لنفسه، وكونه مقدور التسليم فلم ينعقد بيع المعدوم وما له خطر العدم.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 561):
ثم التسليم يكون بالتخلية على وجه يتمكن من القبض بلا مانع ولا حائل. وشرط في الأجناس شرطا ثالثا وهو أن يقول: خليت بينك وبين المبيع فلو لم يقله أو كان بعيدا لم يصر قابضا والناس عنه غافلون، فإنهم يشترون قرية ويقرون بالتسليم والقبض، وهو لا يصح به القبض على الصحيح وكذا الهبة والصدقة.
اسامہ مدنی
دارالافتا ء جامعۃالرشید،کراچی
17/ محرم/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | اسامہ بن محمد مدنی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


