| 24622 | سود اور جوے کے مسائل | مختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان |
سوال
کیا فیصل بینک اسلامی ہے؟فیصل بینک میں منافع والا سیونگ اکاؤنٹ کھلوانے کا کیا حکم ہے؟ نیز اس وقت پاکستان میں کون سے بینک اسلامی بینک کاری کررہے ہیں؟ تمام نام بتا دیں ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جو بینک ،اسلامی یا غیر سودی بینکاری کے نام سےکسی مستند عالم اور شریعہ سپروائزری بورڈکی نگرانی میں مکمل طور پر تمام معاملات شریعت کے مطابق کر رہے ہیں یا بہت سے سودی بینکوں کی اسلامک ونڈوز جو مستند علماء کی نگرانی میں غیر سودی بینکاری کررہی ہیں ، ان کے ساتھ معاملا ت کیے جاسکتے ہیں ۔اس لیےفیصل اسلامک بینک میں بھی سیونگ اکاؤنٹ کھولناجائز ہے۔
ہماری معلومات کےمطابق فیصل بینک، میزان بینک،بینک اسلامی ،دبئی اسلامی بینک،بینک البرکہ ،بینک الفلاح کی اسلامک برانچز،بینک الحبیب کی اسلامک برانچز، عسکری بینک کی برانچ الاخلاص،UBL کی الامین وغیرہ مستندعلماءکرام کی نگرانی میں کام کر رہی ہیں،اس لئے ان بینکوں یا ان کی اسلامک ونڈوزکےساتھ کاروباربھی کیا جاسکتاہےاورکرنٹ یاسیونگ اکاؤنٹ بھی کھلوائےجاسکتےہیں۔
حوالہ جات
بحوث في قضايا فقهية معاصرة (ص: 363):
أما الأموال المودعة في المصارف الإسلامية، فإن ما أودع في حساباتها الجارية، فإنه ينطبق عليه ما ذكرنا في الحسابات الجارية للبنوك التقليدية سواء بسواء، فهي قروض قدمها أصحابها إلى البنك، وهي مضمونة عليه، وتجري عليها جميع أحكام القرض: ولكن يختلف تكييف الودائع الثابتة وحسابات التوفير في البنوك الإسلامية من تكييفها في البنوك التقليدية، فإن هذه الودائع قروض أيضا في البنوك التقليدية قدمت إليها على أساس الفائدة الربوية، ولكن البنوك الإسلامية لا تعمل على أساس الفائدة الربوية، بل إنما تقبل هذه الودائع على أن يشاركها أصحابها في ربحها إن كان هناك ربح، فليست هذه الودائع في البنوك الإسلامية قروضا، وإنما هي رأس مال في المضاربة، وإنها تستحق حصة مشاعة من ربح البنك، وتحتمل حصة مشاعة من الخسران إن كان هناك خسران، وليست مضمونة على البنك، فلا يضمن البنك أصلها ولا ربحها، إلا إذا حصل هناك تعد من قبل البنك، فإنه يضمن بقدر التعدي.
Our Savings Account is designed to cater both individuals and businesses, offering a safe and rewarding way to grow your savings. Your deposits are invested in Shariah-compliant mode i.e. Mudarabah ensuring your funds are managed under Islamic principles.Whether you’re saving for purchasing a home, planning a family vacation, education or retirement, this account helps you achieve your financial goals with competitive halal profit rates and no balance requirements.
(https://www.faysalbank.com/)
محمد اسماعیل بن اعظم خان
دار الافتا ء جامعہ الرشید ،کراچی
22/رجب /6144ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اسماعیل بن اعظم خان | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


