| 86530 | جائز و ناجائزامور کا بیان | کھیل،گانے اور تصویر کےاحکام |
سوال
کمپیوٹر سے فلم اور گانے لوگوں کو ڈاؤن لوڈ کر دینا جیسے آج کل موبائل مارکیٹ میں عام ہے اور اس سے پیسے کمانا کیساہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
موبائل یا میموری کارڈ وغیرہ میں فلمیں اور گانے وغیرہ ڈال کر دینا سخت گناہ کا کام ہے، کیوں کہ یہ گناہ کے کام میں تعاون کرنا ہے، وہ لوگ جب تک ان فلموں اور گانوں کو دیکھتے اور سنتے رہیں گے ، ڈاؤن لوڈ کرکے دینے والے کو برابر گناہ ملتا رہے گا ، اس لیے یہ کام کرنا اور اس کام کے بدلے پیسے وصول کرنا جائز نہیں ۔
حوالہ جات
﴿وَتَعَاوَنُوا۟ عَلَى ٱلۡبِرِّ وَٱلتَّقۡوَىٰۖ وَلَا تَعَاوَنُوا۟ عَلَى ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَۖ إِنَّ ٱللَّهَ شَدِیدُ ٱلۡعِقَابِ ﴾
[المائدة: 2]
قال أبو بكر الرازي: وقوله تعالى: {وتعاونوا على البر والتقوى} يقتضي ظاهره إيجاب التعاون على كل ما كان طاعة لله تعالى; لأن البر هو طاعات الله. وقوله تعالى: {ولا تعاونوا على الأثم والعدوان} نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى.» (أحكام القرآن للجصاص : 2/ 381)
قال البغوي :{ولا تعاونوا على الإثم والعدوان} قيل: الإثم: الكفر، والعدوان: الظلم، وقيل: الإثم: المعصية، والعدوان: البدعة.(تفسير البغوي: 2/ 9)
محمد اسماعیل بن محمداقبال
دارالافتاء جا معۃ الرشید کراچی
21رجب 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اسماعیل بن محمد اقبال | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


