| 86592 | نماز کا بیان | نماز کےمفسدات و مکروھات کا بیان |
سوال
سردی میں نماز کے اندر سردی والی ٹوپی پہن کر اس کا کنارہ اوپر کی جانب موڑتے ہیں،اس طرح ٹوپی موڑ کر نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سردی میں ٹوپی کا کنارہ موڑ کر پہننا اور اس میں نماز پڑھنا جائز ہے،عرف یہی ہے ،اور اس ٹوپی کو لوگ اس طرح پہنتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں، یہ شرعی طر پر مکروہ "کف ثوب"کے ذیل میں نہیں آتا، اس لیے کہ فقہاء کی اصطلاح میں کف ثوب یہ ہے کہ عادت کے خلاف کپڑے کو موڑ کر استعمال کیا جائے اور یہاں ایسا نہیں ہے ۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية (1/105):
يكره للمصلي أن يعبث بثوبه أو لحيته أو جسده وأن يكف ثوبه بأن يرفع ثوبه من بين يديه أو من خلفه إذا أراد السجود. كذا في معراج الدراية ۔
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
17/ رجب 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


