03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جمع کی ہوئی فیس پر زکوۃ کا حکم
87130زکوة کابیانان چیزوں کا بیان جن میں زکوة لازم ہوتی ہے اور جن میں نہیں ہوتی

سوال

مجھے بھائی کی یونیورسٹی کے  5 سال کے لیے فیس جمع کرنی ہے ، اگر میں فیس جمع کر کے رکھوں تو کیا اس پر بھی زکوۃ ہوگی؟

تنقیح: سائل نے فون پر بتایا کہ ان کا بھائی جو ابھی بارہویں جماعت میں ہے اس کے لیے آئندہ یونیورسٹی کی فیس ادا کرنی ہے، اس لیے پیسے جمع کر رہے ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر آپ اپنے بھائی کی یونیورسٹی کی 5 سال کی فیس جمع کر رہے ہیں اور یہ رقم چاندی کے نصاب کے بقدر ہو جائے، اور اس پر سال بھی گزر جائے، تو اس پر زکوۃ واجب ہوگی۔

حوالہ جات

الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار (ص127):

(‌وشرطه) ‌أي ‌شرط ‌افتراض ‌أدائها (حولان الحول) وهو في ملكه (وثمنية المال كالدراهم والدنانير) لتعينهما للتجارة بأصل الخلقة فتلزم الزكاة كيفما أمسكهما ولو للنفقة

حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي (2/ 262):

إذا أمسكه لينفق منه كل ما يحتاجه فحال ‌الحول، ‌وقد ‌بقي معه منه نصاب فإنه يزكي ذلك الباقي، وإن كان قصده الإنفاق منه أيضا في المستقبل لعدم استحقاق صرفه إلى حوائجه الأصلية وقت حولان الحول،

ارسلان نصیر

دارالافتاء ،جامعۃ الرشید ،کراچی

   8/رمضان/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

راجہ ارسلان نصیر بن راجہ محمد نصیر خان

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب