| 85510 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
پھوپھی کے دوبیٹے،ایک بیٹی ہے،پھوپھی کے انتقال کے وقت والدہ بھی حیات تھی،دوبھائی اور تین بہنیں بھی حیات ہیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مرحومہ نے بوقت ِانتقال اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال،جائیداد،سونا ،چاندی،نقدی اور ہر قسم کا سامان چھوڑا ہے،اسی طرح مرحومہ کا وہ قرض جو کسی کے ذمہ واجب ہو، اور بھائی سے ملنے والاحصہ، سب مرحومہ کا ترکہ ہے،اس میں سب سے پہلے کفن دفن کے معتدل اخراجات(اگر کسی نے اپنی طرف سے بطور احسان نہ کیے ہوں تو) نکالے جائیں،پھر اگر میت پر قرضہ ہو تو وہ ادا کیا جائے،اگر انہوں نے وارث کے علاوہ کسی کے لیے وصیت کی ہوتو ایک تہائی سے وہ ادا کی جائے،اس کے بعد بقیہ مال ورثہ میں تقسیم کیاجائے، تقسیم کا طریقہ کار یہ ہے:۔
میراث کے 6 حصے بنائے جائیں گے،جن میں سے1حصہ والدہ،ہربیٹے کو دو حصے جبکہ بیٹی کو ایک حصہ ملے گا۔دوبھائیوں اور تین بہنوں کو کچھ نہیں ملے گا۔
|
نمبر |
وارث |
عددی حصہ |
فیصدی حصہ |
1 |
والدہ |
1 |
16.666 |
2 |
بیٹا |
2 |
33.333 |
3 |
بیٹا |
2 |
33.333 |
4 |
بیٹی |
1 |
16.666 |
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
16/ جمادی الاولی 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


