| 87174 | نماز کا بیان | سجدہ تلاوت کا بیان |
سوال
اگر کسی جگہ تراویح میں سورہ حج کا دوسرا سجدہ ادا کیا جاتا ہو تو وہاں حنفی امام کیا کرے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
احناف کے نزدیک سورہ حج کا دوسرا سجدہ سجدہ تلاوت نہیں، بلکہ اس سے نماز کا سجدہ مراد ہے۔
لہٰذا حنفی امام کے لیے ضروری ہے کہ وہ سورہ حج کے دوسرے سجدے کی تلاوت کے بعد سجدہ تلاوت نہ کرے، بلکہ اس کے بجائے رکوع میں جائے اور نماز کا سجدہ ادا کرلے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 103):
"(يجب) بسبب (تلاوة آية) أي أكثرها مع حرف السجدة (من أربع عشرة آية) أربع في النصف الأول وعشر في الثاني (منها أولى الحج) أما ثانيته فصلاتية لاقترانها بالركوع
زاہد خان
دار الافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
17/رمضان 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | زاہد خان بن نظام الدین | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


