03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
درسِ قرآن و تفسير كا انتظام کرنا
86350وقف کے مسائلوقف کے متفرّق مسائل

سوال

امام مسجد اگر عالم دین نہ ہو اور تفسیر نہ پڑھا سکتا ہو، تو تفسیر کیلئے متبادل شخص کو جو تفسیر پڑھانے کی اہلیت رکھتا ہو، تو کیا اسے تفسیر کیلئے کہا جا سکتا ہے؟ اگرچہ امام مسجد اس بات سے راضی نہ ہو، اور مسجد کے فنڈ سے امام مسجد کی عدم دلچسپی اور قابلیت اور استعداد نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے قابل اور صاحب استعداد شخص کی تنخواہ مقرر کی جا سکتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں تفسیر کے لئے کسی  متبادل شخص کورکھا جاسکتا ہے ، بہتر یہ ہےکہ امام مسجد سے مشورہ کرکے یہ ذمہ داری کسی ایسے شخص کو سونپی جائے جس سے امام صاحب بھی راضی ہوں ، تاکہ یہ کسی جھگڑے یا بدمزگی کاباعث نہ رہے۔

حوالہ جات

قال اللہ تعالی ،فی کلامہ المجید: سورة البقرة (83): وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَأَقِيمُوا الصَّلَاة...........الآیۃ 

 المائدة(2):  وَ تَعَاوَنُوا عَلَی البِروَ التَّقوٰی.   ........  الآیۃ

منیب الرحمنٰ

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

11/رجب 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

منیب الرحمن ولد عبد المالک

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب