03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ناپاک پانی گرنے کے بعد فرش خشک ہو جائے تو اس پر نماز کا حکم
86627پاکی کے مسائلنجاستوں اور ان سے پاکی کا بیان

سوال

السلام علیکم! اگر فرش پر ناپاک پانی گر جائے اور پھر اسے گیلے پوچے سے ایک بار صاف کر لیا جائے اور پھر وہ خشک ہو جائے، تو کیا وہ پاک ہو جائے گا؟ اور اگر فرش  پرپوچہ  لگانے سے  نشان بن جائیں اور  وہ خشک نشان موجود ہوں، تو کیا اس جگہ نماز ادا ہو جائے گی؟ اور اگر نہیں ہو گی، تو کیا اس جگہ لال رومال (جو سعودی حضرات پہنتے ہیں) بچھا کر نماز ہو جائے گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فرش زمین کے حکم میں ہوتا ہے ۔ اگر اس پر گرنے والا ناپاک پانی صاف کیے بغیر ہی فرش خشک ہو جائے تو بھی  وہ فرش پاک ہوجاتا ہے، الّا یہ کہ اس پر ناپاکی کا اثر (رنگ ،بو وغیرہ ) ہو۔ چونکہ فرش کا خشک ہونا ہی اس کی طہارت(پاکی) ہے، لہذا خشک ہونے کے بعد اگر فرش پر ناپاکی کا اثر(رنگ، بو وغیرہ) نہیں تو اس پر کوئی چیز بچھائے بغیر بھی نماز درست ہو گی، لیکن جب تک فرش دھویا نہیں جاتا تب تک  اس جگہ پر تیمم درست نہیں ہو گا۔فرش پر پوچہ لگانے سے بننے والے نشانات پوچے کے ہوتے ہیں ناپاکی کے نہیں اس لیے ان نشانات کے ہوتے ہوئے بھی نماز درست ہو گی۔ البتہ وہم اور وسوسے سے بچنے کے لیے چاہیے کہ نشانات صاف کر کے یا کوئی چیز مثلاً چادر، رومال یا مصلّیٰ وغیرہ  بچھا کر نماز پڑھی جائے۔

حوالہ جات

قال العلامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ:قوله: (والأرض باليبس وذهاب الأثر للصلاة لا للتيمم) أي تطهر الأرض المتنجسة بالجفاف إذا ذهب أثر النجاسة، فتجوز الصلاة عليها. (البحر الرائق :1/ 237)

وقال جمع من العلماء رحمھم اللہ:ومنها الجفاف وزوال الأثر الأرض تطهر باليبس وذهاب الأثر للصلاة، لا للتيمم  .(الفتاوى الهندية:1/ 44)

وقال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ: تطهر (أرض) بخلاف نحو بساط (بيبسها) أي جفافها ولو بريح (وذهاب أثرها كلون) وريح (ل) أجل (صلاة) عليها (لا لتيمم) بها....وحكم (آجر) ونحوه كلبن (مفروش وخص) بالخاء تحجيرة سطح (وشجر وكلا قائمين في أرض كذلك) أي كأرض، فيطهر بجفاف، وكذا كل ما كان ثابتا فيها.(الدر المختار ،ص:46)

سعد امین بن میر محمد اکبر  

دارالافتاء ،جامعۃ الرشید ،کراچی

21/رجب المرجب 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سعد امین بن میر محمد اکبر

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب