03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سرکاری ملازم کے فوت ہونے کے بعد بیوہ بیٹی کا پنشن لینا
86412جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

میں دس سال سے بیوہ ہوں،میری چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہیں،جن میں سے ایک بیٹی غیر شادی شدہ ہے،میرے والد ریلوے محکمے میں سرکاری ملازم تھے،مجھے اب اس قانون کا علم ہوا ہے  کہ بیوہ بیٹی کو باپ کی پنشن ملتی ہے،میں اس بارے میں راہنمائی چاہتی ہوں کہ اس پنشن پر میرا شرعی طور پر حق بنتا ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پنشن کی رقم متعلقہ ادارے کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے،متعلقہ ادارے کی طرف سے جس کے نام پر جاری ہوگی وہی اس کا حقدار کہلائے گا،لہذا اگر متعلقہ ادارے کے قوانین کے مطابق آپ پنشن کی حقدار بنتی ہیں تو شرعی طور پر بھی آپ کے لئے اس کے لینے میں کوئی حرج نہیں

حوالہ جات

...........

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

15/رجب 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب