| 86775 | پاکی کے مسائل | نجاستوں اور ان سے پاکی کا بیان |
سوال
اگر بیوی کی شرم گاہ کا پانی شوہر کے جسم پر لگ جائے تو شوہرپر غسل فرض ہوگایا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بیوی کی شرم گاہ کا پانی جسم پر لگ جانے سے مرد پر غسل فرض نہیں ہوتا، البتہ وہ جگہ دھونا ضروری ہے،دھونے سے وہ جگہ پاک ہوجائے گی۔
حوالہ جات
الهداية في شرح بداية المبتدي (1/ 19):
قال: والمعاني الموجبة للغسل إنزال المني على وجه الدفق والشهوة من الرجل والمرأة حالة النوم واليقظة.
محمد اسامہ فاروق
دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی
4/شعبان 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اسامہ فاروق بن محمد طاہر فاروق | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


