03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بہن کی وفات کے بعد ماں کی طرف سے دیے گئے زیور کو اُس کے بیٹے کی دلہن کے لیے رکھ لینے کا حکم
87233میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

میری چھوٹی بہن کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی، جس سے اُس کا ایک چھ ماہ کا بیٹا بھی ہے۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے اُس کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہو گیا۔ اُس کے ورثاء میں شوہر، والدہ، اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ میری بہن کی میراث کے متعلق مسئلہ میں آپ کے دارالافتاء سے پہلے ہی پوچھ چکی ہوں، اور اس کا جواب بھی مجھے مل چکا ہے۔

اب میرا مزید سوال یہ ہے کہ:

          جو زیور میری والدہ نے بطورِ ملکیت اپنی بیٹی کو دیا تھا، کیا اُس میں  بھی شوہر سمیت تمام ورثاء کا حصہ ہوگا؟اور کیا ہم یہ کر سکتے ہیں کہ اس زیور کو اپنے پاس محفوظ رکھیں، اُسے تقسیم نہ کریں، اور جب مرحومہ کا بیٹا بالغ ہو کر شادی کرے تو وہ زیور اُس کی دلہن کو چڑھایا جائے؟کیا ایسا کرنا ہمارے لیے شرعاً جائز ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بوقتِ وفات مرحومہ کے چھوڑے گئے تمام سامان کی طرح یہ زیور بھی تمام ورثاء کا حق ہے۔ لہٰذا شوہر سمیت تمام ورثاء کی دلی رضامندی کے بغیر آپ اس زیور کو اپنے پاس نہیں رکھ سکتیں۔ اس لیے اسے بھی دیگر ترکہ کی طرح تقسیم کرنا لازم ہے۔ تقسیم کا طریقہ سابقہ فتویٰ میں بیان کیا جا چکا ہے۔

حوالہ جات

قره عين الأخيار لتكملة رد المحتار علي الدر المختار (7/ 350)

التركة في الاصطلاح ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الأموال كما في شروح السراجية.

تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي (6/ 230)

ولقوله - عليه الصلاة والسلام - «ألحقوا الفرائض بأهلها فما أبقت فلأولى عصبة ذكر»

حاشية ابن عابدين - (3 / 585)

فإن كل أحد يعلم أن الجهاز ملك المرأة وأنه إذ طلقها تأخذه كله وإذا ماتت يورث عنها.

الدر المختار - (3 / 155)

( جهز ابنته بجهاز وسلمها ذلك ليس له الاسترداد منها ولا لورثته بعده إن سلمها ذلك في صحته ) بل تختص

به ( وبه يفتى )

الفتاوى الهندية - (1 / 327)

لو جهز ابنته وسلمه إليها ليس له في الاستحسان استرداد منها وعليه الفتوى.

سیدحکیم شاہ عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید

16/10/1446ھ
 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب