| 87740 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
35 بگے زمین ہے ، ایک بگے میں 4 کنال یا 80 مرلے آتے ہیں ۔ ایک بھائی اور تین بہنوں میں یہ ترکہ کیسے تقسیم ہوگا ؟ اسی طرح 18 بگے زمین ہے ، ایک بگے میں 4 کنال یا 80 مرلے آتے ہیں ،جبکہ ورثہ میں تین بھائی اور پانچ بہنیں ہیں۔ان میں یہ وراثت کیسے تقسیم ہوگی ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
35 بگے یعنی 4 کنال یا 80 مرلےوراثت کی زمین ایک بھائی اورتین بہنوں کے درمیان تقسیم کرنے سے ان کے حصے درج ذیل نقشہ کی صورت میں ملاحظہ فرمائیں:
|
نمبر شمار |
وارث |
عددی حصہ |
فیصدی حصہ |
|
1 |
بھائی |
14 بگے |
40% |
|
2 |
تین بہنوں میں سے ہر بہن کا حصہ |
7 بگے |
20% |
18بگے زمین تین بھائی اور پانچ بہنوں میں بطورِ میراث تقسیم کرنے سے ان کے حصے درج ذیل ہوں گے:
|
نمبر شمار |
وارث |
عددی حصہ |
فیصدی حصہ |
|
1 |
تین بھائیوں میں سے ہر بھائی کا حصہ |
3.2727 بگے |
18.18% |
|
2 |
پانچ بہنوں میں سے ہر بہن کا حصہ |
1.6363 بگے |
9.09% |
حوالہ جات
.
محمد ابرہیم عبد القادر
دارالافتاءجامعۃ الرشید ، کراچی
5/ذی الحج /6144ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد ابراہیم بن عبدالقادر | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


