03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
(NRSP Microfinance Bank ) سے قرضہ لینے کا حکم
87036جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیا (NRSP Microfinance Bank ) سے کاروبار کے لیے قرضہ لینا جائز ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ  بینک   کاروبار کے لیے  سود کی شرط پر قرضہ دیتا  ہے،جس طرح کسی کو سود  کی شرط پر قرض دینا حرام اور ناجائز ہےاسی طرح کسی سے سود ادا کرنے کی شرط پر قرض لینا بھی ناجائز اور حرام ہے،لہذا اس بینک سے  کاروبار کے لیےقرضہ لینا جائز  نہیں  ۔

حوالہ جات

قال العلامة ابن عابدین  رحمه الله: قوله: (كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر. (ردالمحتار:5/166)

محمد یونس بن امین اللہ 

دارالافتاءجامعۃالرشید،کراچی

‏5رمضان ‏، 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد یونس بن امين اللہ

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب