03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
Alfalah GHP Islamic Income Fund میں سرمایہ کاری کا حکم(الفلاح جی ایچ پی اسلامی انکم فنڈ)
87562سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

 میں ایک عام مسلمان ہوں اور اپنی آمدنی کو شریعت کے مطابق محفوظ اور پاک طریقے سے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں نے حال ہی میں ایک سرمایہ کاری فنڈ کے بارے میں سنا ہے جس کا نام "Alfalah GHP Islamic Income Fund" ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ فنڈ مکمل طور پر شریعت کے مطابق ہے، اور اس کی نگرانی مفتی جاوید احمد صاحب جیسے شریعہ اسکالر کرتے ہیں۔ میری آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ براہ کرم درج ذیل سوالات کے جوابات عنایت فرما دیں:

1.   کیا اس فنڈ میں سرمایہ کاری شرعی اعتبار سے جائز ہے؟

2.    کیا اس فنڈ کی طرف سے دیا جانے والا منافع مکمل طور پر سود سے پاک اور حلال ہے؟

3.    اگر اس فنڈ میں کوئی شبہ یا غیر شرعی پہلو موجود ہو تو برائے کرم وضاحت فرما دیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ہماری معلومات کےمطابق فی الحال  Alfalah GHP Islamic Income Fund اپنےتقریبا تمام مالی معاملات مستندمفتیان کرام پرمشتمل شرعیہ بورڈکی زیرنگرانی شرعی اصولوں کےمطابق انجام دےرہاہے،لہذاسائل کےلئے"Alfalah GHP Islamic Income Fund "میں رقم انویسٹ کرنااوراس پرماہانہ منافع لینادرست ہے۔(شریعہ کمپلائنٹ سرٹیفکیٹ لف کر دیا گیا ہے)

 

Alfalah GHP Islamic Income Fund
حوالہ جات

             ارسلان نصیر

دارالافتاء ،جامعۃ الرشید ،کراچی

  21 /ذی قعدہ/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

راجہ ارسلان نصیر بن راجہ محمد نصیر خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب