| 87903 | سود اور جوے کے مسائل | مختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان |
سوال
کیاHBLبینک سے قسطوں میں گاڑی لے سکتے ہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
HBL بینک سے سودی قسطوں پر گاڑی نکلوانا کسی بھی صورت جائز نہیں،حرام ہے۔البتہ ہماری معلومات کے مطابق" HBLاسلامک بینکنگ ونڈو بھی موجودہےجو مستند اور ماہر مفتیان کرام کی زیرِ نگرانی کام کررہا ہے ،لہٰذا آپ HBL"اسلامک بینکنگ ونڈو یا کسی بھی دوسری اسلامک بینک کےذریعےسے قسطوں پر گاڑی لے سکتے ہیں ۔
حوالہ جات
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرةآیت نمبر 275 :
«الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبا لا يَقُومُونَ إِلَاّ كَما يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطانُ مِنَ الْمَسِّ ذلِكَ بِأَنَّهُمْ قالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبا وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبا فَمَنْ جاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّهِ فَانْتَهى فَلَهُ مَا سَلَفَ وَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ وَمَنْ عادَ فَأُولئِكَ أَصْحابُ النَّارِ هُمْ فِيها خالِدُونَ (275).
مہیم وقاص
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
6/ محرم الحرام 1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | مہیم وقاص بن حافظ عبد العزیز | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


