03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رؤیت ہلال کے فتاوی میں اختلاف کی صورت میں کیا کیا جائے؟
88297روزے کا بیانرمضان کا چاند دیکھنے اور اختلاف مطالع کا بیان

سوال

 عرض یہ ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک مسئلہ معرکۃ الآراء بن چکا ہے، جس نے عوام کو بھی پریشان کر رکھا ہے اور علماء کو بھی۔ کوئی واضح فیصلہ سامنے نہیں آتا۔ مسئلہ رمضان اور عید کے چاند کا ہے۔ ہمارے کچھ علماء سعودی عرب کے ساتھ  عید کرنے کے  اور کچھ حکومتِ پاکستان کے ساتھ عید کرنے  کےقائل ہیں ۔ ایک عالمِ دین نے تو یہ رائے ظاہر کی ہے: ’’دنیا میں ایک جگہ رمضان یا عید کا چاند نظر آجائے تو تو اس پر سب کو عمل کرنا واجب ہے۔‘‘اس رائے کے دلائل درج ذیل کتب سے دئے گئے ہیں: دلائل و حوالہ جات:- انعام الباری: 5/493 - فتاوی شامی: 2/104 المقالات الفقہیہ: 147 امداد الفتاوی: 2/108 - فتاوی رحیمیہ: 7/240 - فتاوی حقانیہ: 4/126 - فتاوی مفتی محمود: 3/446 - دارالعلوم مدلل: 6/353 - شرح فتح القدیر: 2/318 - أحسن الفتاوی: 4/481 - فتاوی محمودیہ: 15/36 - آپ کے مسائل اور ان کا حل: 3/330 - الفقہ الاسلامی: 2/610 - البحر الرائق: 1/270 - فتاوی عبد الحیئ: 255 - مجموعہ فتاوی: 5/79 - مراقی الفلاح: 1/540 - فتاوی بینات: 3/57 - فتاوی عالمگیری: 1/218 - اوجز المسالک: 5/5 - کفایت المفتی: 4/198 - فتاوی تتارخانیہ: 2/269 - رشیدیہ:  230 

 جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی اور دارالعلوم دیوبند کے فتاوی میں سعودی رؤیت کی مخالفت کی گئی ہے، تو کیا  سوال میں مذکورحوالہ جات کو ملحوظ رکھتے ہوئے نفسِ جواز بھی ثابت نہیں ہو گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ دلائل سے نفس جواز کا ثبوت اس صورت میں ہوتا  کہ جب  دونوں آراء(اعتبار اختلاف مطالع اور عدم اعتبار)میں سے کسی  رائے پر بھی  حکومت کی جانب سے فیصلہ موجود نہ ہوتا لیکن  مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی جو مستند علماء کرام پر مشتمل ہے، کی شرعی حیثیت حکومت کی نائب کی  ہے۔لہٰذا اس کمیٹی کے فیصلے کے خلاف کرنا جائز نہ ہوگا۔

حوالہ جات

حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي (3/ 347):

قضاء القاضي في محل الاجتهاد ‌يرفع ‌الخلاف.

 حماد الدین قریشی عفی عنہ

دارالافتاءجامعۃ الرشید، کراچی

04 /صفر المظفر 1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حماد الدین قریشی بن فہیم الدین قریشی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب