| 89193 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
اسپاٹ ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
تنقیح : سائل نے فون پر بتایا کہ وہ کرپٹو کرنسی میں اسپاٹ ٹریڈنگ کے متعلق معلوم کرنا چاہتے ہیں ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کرپٹو کرنسی کے متعلق علماء کی تین طرح کی آرا ملتی ہیں ۔پہلی رائے اس کے مطلقا ناجائز ہونے کی ہے ۔دوسری رائے توقف کی ہے یعنی جب تک اس کے متعلق تمام تر صورتحال واضح نہیں ہوجاتی اس کو جائز یا ناجائز نہیں کہا جا سکتا۔اور تیسری رائے کے مطابق کرپٹو کرنسی کا استعمال اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ حکومتی قوانین کے تحت ہو۔
کرپٹو کرنسی کے نا جائز ہونے کی یہ وجہ بیان کی گئی ہے کہ اس کی قیمت میں اتار چڑ ھاو بہت تیزی سے ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ جوئے کی طرح ہے ۔
دار الافتاء جامعہ الرشید کی رائے توقف کی ہے لہذا کرپٹو کرنسی کی خرید وفروخت سے گریز کرنا چاہیے۔
حوالہ جات
.
سلیم اصغر بن محمد اصغر
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
11/جمادی الثانیہ 1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سلیم اصغر بن محمد اصغر | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


