| 88173 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
مرحوم کی وفات کے بعدان کے ادارے کی جانب سے ملنے والی پنشن میں سے ان کی مطلقہ بیوی کو حصہ ملے گا یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
چونکہ پنشن کی رقم مرحوم کے ترکہ(وہ سونا،چاندی،نقدی،جائیداد یا اس کے علاوہ کوئی بھی چھوٹی بڑی چیز جو وفات کے وقت ان کی ملکیت میں ہو) کا حصہ نہیں ہوتی،بلکہ متعلقہ ادارے کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے،اس لیے ادارے کی طرف سے جس کے نام پر جاری ہوگی صرف وہی اس کا مستحق ہوگا،دیگر ورثا کا اس میں حق نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
......
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
23/محرم 1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


