| 88363 | رضاعت کے مسائل | متفرّق مسائل |
سوال
سجاد علی اور جاویدعلی دو بھائی ہیں،جاوید علی کے تین بیٹے ہیں،سب سے بڑے بیٹے کا نام جواد علی ہے جو 26 سال کا ہے،دوسرے کا نام فواد علی ہے جو 24 سال کا ہے،تیسرے کا نام مراد علی ہے جو 20 سال کا ہے۔
سجاد علی کے دو جڑواں بچے ہیں،ایک بیٹا جس کانام حماد ہے اور دوسری بیٹی جس کانام جلوہ ہے،حماد نے جاوید علی کے بیٹے مراد علی کے ساتھ جاوید علی کی بیوی کا دودھ پیا ہے،اب سوال یہ ہے کہ کیا جاوید علی کے بیٹے فواد علی کا جلوہ سجاد سے نکاح ہوسکتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مذکورہ صورت میں فواد علی اور جلوہ سجاد کے نکاح میں شرعا کوئی حرج نہیں،کیونکہ دودھ پینے کی وجہ سے جو حرمت ثابت ہوتی وہ فقط اس بچے یا بچی تک محدود رہتی ہے جس نے دودھ پیا ہے،اس کے دیگر بہن بھائیوں کی طرف سرایت نہیں کرتی،اس لیے مذکورہ صورت میں یہ حرمت صرف حماد ولد سجاد علی تک محدود ہے،اس کی نسبی بہن جلوہ کا جاوید علی کے بیٹوں کے ساتھ رضاعت کا رشتہ ثابت نہیں ہوا۔
حوالہ جات
"البحر الرائق " (3/ 244):
"(قوله: وتحل أخت أخيه رضاعا) يصح اتصاله بكل من المضاف، والمضاف إليه وبهما كما قدمناه في نظائره فالأول أن يكون له أخ من النسب ولهذا الأخ أخت رضاعية، والثاني أن يكون له أخ من الرضاع له أخت نسبية، والثالث ظاهر".
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
14/صفر1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


