03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
استاد فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کرے،اورادارہ تنخواہ دیتارہےتو کیاحکم ہے؟
89105اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

سوال :اگر استاد ادارے میں فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کرے مگر ادارہ اس کو تنخواہ دیتا رہے، تو کیا ایسی تنخواہ لینا خیانت یا گناہ کے زمرے میں آئے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

استادکی طرف سےکام میں کوتاہی  کرنااورپھراس کا وظیفہ بھی پوراوصول کرنایہ خیانت اور گناہ میں لازمی آئےگا،اس پر توبہ واستغفار بھی ضروری ہوگا،اور اندازہ لگاکر جتنی کوتاہی کی ہےاس کےبقدر وظیفہ میں  سےبلانیت ثواب صدقہ کرنابھی ضروری ہوگا۔

حوالہ جات

۔

محمد بن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

25/جمادی الاولی     1447ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب