| 89704 | قسم منت اور نذر کے احکام | متفرّق مسائل |
سوال
میں نے یہ قسم کھائی کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم میں یہ کام نہیں کروں گا اور پھر وہ کام کرلیا یعنی میری قسم ٹوٹ گئی، پھر اس کے بعد بھی میں نے وہی کام کر لیا، تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
تنقیح : کوئی گناہ چھوڑنے کی قسم کھائی تھی کہ نبی پاک ﷺ کی قسم میں اب فلاں گناہ کا ارتکاب نہیں کروں گا۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کے علاوہ کسی کی قسم کھانے سے قسم منعقد نہیں ہوتی۔
لہٰذا صور ت مسئولہ میں آپ پرایسی قَسم توڑنے کی وجہ سےکفارہ تو واجب نہیں ہوا ، البتہ اس طرح کی قَسم کھانے اور گناہ کے مرتکب ہونے کی بناء پرتوبہ واستغفارضرورکرنا چاہیے۔
حوالہ جات
حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي (3/ 712):
(قوله لا يقسم بغير الله تعالى) عطف على قوله والقسم بالله تعالى: أي لا ينعقد القسم بغيره تعالى …بل يحرم كما في القهستاني، بل يخاف منه الكفر.
الاختيار لتعليل المختار (4/ 51):
وإذا لم يجز الحلف بغير الله تعالى لا يلزمه به كفارة لأنه ليس بيمين.
شرح مختصر الطحاوي للجصاص (7/ 396):
وسمع ابنُ عمر رجلاً يحلف: لا والكعبة، فقال له ابن عمر: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "من حلف بغير الله فقد أشرك".ففي هذه الأخبار كلها النهي عن الحلف بغير الله.
یاسر علی گل بہادر
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
15 /رجب/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | یاسر علی بن گل بہادر | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


