03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
گانے بجانے کے ماحول میں ذکر کرنے کا حکم
89821جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

جیسا کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے، اور تقریباً ہر شخص کے پاس اینڈرائیڈ موبائل موجود ہے۔ مفتی صاحب! میری کوشش ہوتی ہے کہ میں روزانہ ایک ہزار مرتبہ درود شریف، استغفار اور دیگر وظائف تسبیح پر پڑھوں، لیکن گھر میں میرے دوسرے بھائی اپنے اپنے موبائل میں مصروف رہتے ہیں، اور وہ بھی اسی کمرے میں ہوتے ہیں۔ کبھی گانے سنتے ہیں اور کبھی فلمیں دیکھتے ہیں۔ اگرچہ وہ اکثر ہینڈ فری استعمال کرتے ہیں، لیکن کبھی کبھار آہستہ آواز بھی سنائی دے جاتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ: کیا ایسے ماحول میں تسبیح پر اللہ تعالیٰ کا ذکر یا درود شریف پڑھنا جائز ہوگا یا نہیں؟ کیونکہ میں نے سنا ہے کہ جہاں ناچ گانے یا بے حیائی کی آوازیں آتی ہوں، وہاں درود شریف پڑھنا درست نہیں، اور ایسے مقامات پر رحمت کے فرشتے نہیں آتے۔ تو کیا میرے اس طرح ذکر و اذکار کرنے سے اس کے اجر و فضیلت میں کوئی کمی آئے گی؟  اسی طرح، کیا میں رات کو اپنے بستر پر سوتے وقت وہ دعائیں پڑھ سکتا ہوں جو سونے سے پہلے مسنون ہیں، جبکہ ساتھ والی چارپائی پر میرا بھائی موبائل پر فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھ رہا ہو، چاہے وہ اخلاقی ہوں یا غیر اخلاقی؟  مفتی صاحب! مہربانی فرما کر قرآن و حدیث کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اولاً  تو اچھے انداز سے بھائیوں کو سمجھانے کی کوشش کریں کہ وہ ان خرافات سے باز آجائیں لیکن اگر وہ باز نہیں آتے تو  آپ اپنے ذکر و اذکار اور درود شریف کا معمول جاری رکھیں، اس میں کوئی بے ادبی نہیں، بلکہ یہ عمل اس وقت اور زیادہ باعثِ اجر و ثواب بن سکتا ہے، کیونکہ جب لوگ گناہوں میں مشغول ہوں اور آپ اللہ کے ذکر میں مصروف ہوں تو یہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں پسندیدہ عمل ہے۔

حوالہ جات

الزهد والرقائق - ابن المبارك - ت الأعظمي (ص326):

عن خالد بن معدان قال: «ما من عبد يضع صدغه للفراش، وهو يذكر الله تعالى إلا كتب ذاكرا حتى يستيقظ متى ما استيقظ».

مسند أحمد (18/ 195 ط الرسالة):

عن أبي سعيد الخدري أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " يقول الرب عز وجل يوم القيامة: سيعلم أهل الجمع اليوم (1) من أهل الكرم " فقيل: ومن أهل الكرم يا رسول الله؟ قال: " مجالس الذكر في المساجد "

وبهذا الإسناد أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " أكثروا ذكر الله حتى يقولوا مجنون".

   محمد طلحہ فلک شیر

دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

22/رجب المرجب/1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طلحہ ولد فلک شیر

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب