| 89509 | ایمان وعقائد | کفریہ کلمات اور کفریہ کاموں کابیان |
سوال
اگر کسی شخص نے بے اختیاری میں کلمہ کفر"ہر ہر مہا دیو"(اے شِو! اے عظیم دیوتا! یا شِو کی جے ہو) کہہ دیا، یہ جملہ کہتے وقت اسکو معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا بول رہا ہے ،یعنی ذہن پر توجہ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ کفریہ جملہ زبان سے بلا نیت نکل گیا ، پھر اسی لمحے فوراً ذہن میں آیا کہ میں نے یہ کیا کہہ دیا ہے فوراً استغفراللہ کہا ،نیز مذکورہ جملے میں لفظِ" مہا دیو "جان بوجھ کر نہیں کہا تھا ، تو اب اسکے ایمان و نکاح کا کیا حکم ہے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
غیر اختیاری طور پرمنہ سے کلمہ کفر جاری ہونے سے آدمی کافر نہیں ہوتا ،ایمان اور نکاح بدستور قائم رہتے ہیں۔البتہ قلبی اطمینان کے لیےتوبہ، استغفار اور کچھ صدقہ کا اہتمام کر لیا جائے۔
حوالہ جات
(حاشیۃ ابن عابدین :4/224)
ومن تكلم بها مخطئا أو مكرها لا يكفر عند الكل ومن تكلم بها عالما عامدا كفر عند الكل.
)البحر الرائق:(5/134
أن من تكلم بكلمة للكفر هازلاً أو لاعبًا كفر عند الكل ولا اعتبار باعتقاده، كما صرح به في الخانية. ومن تكلم بها مخطئًا أو مكرهًا لايكفر عند الكل، ومن تكلم بها عامدًا عالمًا كفر عند الكل، ومن تكلم بها اختيارًا جاهلاً بأنها كفر ففيه اختلاف. اهـ
حنبل اکرم
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
01/رجب المرجب /1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حنبل اکرم بن محمد اکرم | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


