03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیا مجبوری کی حالت میں سودی بینک کی ملازمت اختیار کی جسکتی ہے؟
89404جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

میرا سوال یہ ہے :میں نے آپ سے فتوی لیا تھا کہ کون سے بینک میں جاب کرنا حلال ہے ،آپ نے کہا تھا کہ میزان بینک و اسلامی بینک ،اسی طرح دو تین اور بینک کا کہا تھا کہ ان میں جاب کرنا جائز ہے ،تو میرا سوال یہ ہے کہ اگر ان بینکوں میں جاب نہ مل رہی ہو تو تب تک کسی اور بینک میں جاب کر سکتے ہیں یانہیں؟ سودی بینک میں جس طرح ایچ بی ایل،یو بی ،کوئی اور بینک وغیرہ میں جاب کر سکتے ہیں ۔اور یہ نیت کر لے کہ جب تک کوئی حلال بینک میں یا کوئی اور آفس میں جاب نہ ملے تو تب تک اِدھر کروں گا اور جیسے ہی مل جائے تو  اُدھر چلاجاؤں گا، تو کیایہ جائز ہے ؟رہنمائی فرمائیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سودی بینک میں ایسے شعبے میں ملازمت اختیار کرنا  جس کا تعلق براہ راست سود ی معاملات اور سود کی لکھت پڑھت سے ہے ،مثلا ً :منیجر،کیشئیر وغیرہ، تو ایسی ملازمت درست نہیں۔اس صورت میں مذکورہ شخص کی آمدنی بھی  حلال نہ ہو گی،لہذا جب تک کسی اسلامی بینک میں ملازمت  نہیں ملتی اس وقت تک کسی اور حلال ذریعہ معاش کو اختیار کیا جائے۔

حوالہ جات

الموسوعة الفقهية(6/360-361):

حكم الربا:

1 - الربا من كبائر الذنوب، وهو محرم في جميع الأديان السماوية............ والربا ثلاثة وسبعون باباً أيسرها مثل أن ينكح الرجل أمه.

عقوبة الربا:

الربا من أعظم الذنوب، وقد أعلن الله عز وجل الحرب على آكل الربا وموكله من بين سائر الذنوب:

(البقرة/278-279): 

 قال الله تعالى: (يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وذروا ما بقي من الربا إن كنتم مؤمنين فإن لم تفعلوا فأذنوا بحرب من الله ورسوله وإن تبتم فلكم رءوس أموالكم لا تظلمون ولا تظلمون) .مسلم (1598)

2 - عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، وموكله وكاتبه، وشاهديه، وقال: هم سواء.

محمد وجیہ الدین

دارالافتاءجامعہ الرشیدکراچی

24/جمادى الثانیہ1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد وجیہ الدین بن نثار احمد

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب