03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عدت کے دوران مطلقہ مغلظہ کے نان نفقہ کا حکم
88753نان نفقہ کے مسائلعدت والی عورت کے نان نفقہ اور رہائش کے مسائل

سوال

عدت کے دوران میرا نان نفقہ  شوہر کے ذمے لازم ہوگا یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جس عورت کو طلاق دی جائے عدت کے دوران اس کا نان نفقہ شوہر کے ذمے لازم ہوتا ہے،لہذاعدت گزرنے تک آپ کا نان نفقہ آپ کے سابقہ شوہر کے ذمے لازم ہے۔

حوالہ جات

"الدر المختار " (3/ 609):

"(و) تجب (لمطلقة الرجعي والبائن، والفرقة بلا معصية كخيار عتق، وبلوغ وتفريق بعدم كفاءة النفقة والسكنى والكسوة) إن طالت المدة".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

25/ربیع الثانی1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب