03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
والد کی وفات کے بعدموروثی مکان پر بھائیوں کی ذاتی کمائی سے بنائی گئی منزل میں بہن کے حصے کا حکم
88607میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سوال یہ ہے کہ اگر دونوں بھائی مل کر اس مکان پر ایک اور منزل تعمیر کروائیں توکیا اس میں بہن کا حق ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس مکان پر دونوں بھائی  اپنے ذاتی مال سےجو تعمیر کریں گے،اس تعمیر میں بہن کا حق نہیں ہوگا،لیکن تعمیر کرنے سے پہلے بہن کے ساتھ  اس کے حوالے سے ابھی سے طے کرلیں کہ مستقبل میں تقسیم ِ میراث کے وقت اگر مکان کو بیچنا پڑے تو دونوں بھائیوں کو اس تعمیر کی فروخت کے  وقت کی قیمت یاتعمیر پر آنے والی لاگت ملے گی،تاکہ بعد میں کسی قسم کے نزاع کا اندیشہ نہ رہے۔

حوالہ جات

.....

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

06/ربیع الثانی1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب