| 92481 | حدود و تعزیرات کا بیان | تعزیر مالی کے احکام |
سوال
اگر کسٹمر قسط دیر سے ادا کرے تو کیا اضافی رقم/جرمانہ وصول کیا جا سکتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مقررہ وقت پر قسط ادا نہ کرنے کی صورت میں کسٹمر سے مالی جرمانہ وصول کرنا جائز نہیں، البتہ بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے باہمی رضامندی سے کوئی چیز بطورِ سیکیورٹی رکھی جا سکتی ہے، مثلاً دستخط شدہ بینک چیک، ڈرافٹ ، گاڑی یا گھر کے دستاویزات وغیرہ، نیز کسٹمر سے کسی ایسے تیسرے شخص (Guarantor) کی ضمانت بھی لی جا سکتی ہے جو مالی اعتبار سے مستحکم ہو۔
حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (5/ 44):
وفي شرح الآثار التعزير بالمال كان في ابتداء الإسلام ثم نسخ. اهـ.والحاصل أن المذهب عدم التعزير بأخذ المال.
یاسر علی گل بہادر
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
24/ربیع الآخر/1448ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | یاسر علی بن گل بہادر | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


