03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زندگی میں وفات پا جانے والی اہلیہ کو وراثت دینے کا حکم
77088میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

محترم مفتیان کرام

میرے والد صاحب نے دو شادیاں کی تھیں ،جس کا احوال کچھ یوں ہے کہ پہلی بیوی  بوجہ بیماری انتقال کرگئی ،جس کے بعد دوسری شادی کی۔ پہلی بیوی کی اولاد میں 3 لڑکے ،جبکہ دوسری بیوی سے 3 لڑکے ایک لڑکی ہے۔وراثت میں پہلی بیوی کا شرعی حق کیا بنتا ہے؟راہنمائی کیجیے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پہلی بیوی کی وفات چونکہ شوہر سے پہلے ہوچکی تھی ،ا س لیے شوہر کی میراث میں پہلی بیوی کا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔

حوالہ جات

الموسوعة الفقهية الكويتية (3/ 22)

(وللإرث شروط ثلاثة) :

ثانيها: تحقق حياة الوارث بعد موت المورث

الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي (10/ 7707)

يشترط لثبوت الحق في الميراث ثلاثة شروط: وهي موت المورث، وحياة الوارث، ومعرفة جهة القرابة

شیرعلی

 دارالافتاء جامعۃ الرشید

 11ذو القعدہ1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب