| 90253 | جائز و ناجائزامور کا بیان | کھیل،گانے اور تصویر کےاحکام |
سوال
میرا گاڑیوں پر ڈیکوریشن کا کام ہے ٹیپ کے ساتھ ڈیکوریشن کی جاتی ہے، اس میں اکثر اوقات تتلی، مچھلی ،چڑیا اور باز وغیرہ کی تصویریں ان کے چہرے سمیت بنانا پڑتی ہیں۔میراسوال یہ ہے کہ کیاان جانداروں کی تصویریں بنانا جائز ہے یا ناجائز ؟اگر ناجائز ہے تو کیا اس کی کمائی میرے لیے حلال ہے یا حرام ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
تتلی ،مچھلی ،چڑیا یاکسی بھی جاندار کی تصویر بنانا جائز نہیں اور اس کی کمائی بھی حرام ہے ۔البتہ ایسی ناقص تصویریں جن میں سر اور چہرہ نہ ہو ان کی گنجائش ہے ۔
حوالہ جات
حاشية ابن عابدين:1/647
وظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى، وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم وإناء وحائط وغيرها اهـ .
المحيط البرهاني:5/309
والصلاة إليها يشبه تعظيمها وعبادتها فتكره، إلا إذا كانت مقطوعة الرأس، فحينئذٍ لا تكره؛ لأن بدون الرأس لا تعبد، وتفيسر قطع الرأس في هذا الباب أن يمحي رأس الصورة بخيط يخاط عليها، بحيث لا يبقي للأصل أثراً أصلاً، أو يطلي على رأسه شيئاً بحيث لا يبقي للرأس أثراً أصلاً.
كنز الدقائق:174
وأن يكون فوق رأسه أو بين يديه أو بحذائه صورةإلا أن تكون صغيرة أو مقطوعة الرأس أو لغير ذي روح۔۔۔۔۔الخ
حنبل اکرم
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
11 /ذوالقعدہ /1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حنبل اکرم بن محمد اکرم | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


