| 90134 | جائز و ناجائزامور کا بیان | ناخن ،مونچھیں اور ،سر کے بال کاٹنے وغیرہ کا بیان |
سوال
ہم دوست ہنسی مذاق کررہے تھےکہ ابرو (بھنویں) کی بات آگئی ۔ میں نے اپنےدوست سے کہا:کہ تم بھی بنواتےہو؟تواس نے مذاق میں کہا :"نہیں ،نہیں" ۔اس پر مجھے ہنسی آگئی ۔پھر میرے ذہن میں ایک بات آئی کہ اگرمجھ سے کوئی پوچھے تومیں کہوں گی : نہیں نہیں۔ ابروبنانابہت بڑاگناہ ہے ،ہمارے نبی ﷺنے فرمایا ہے ۔ یہ بات میرے ذہن میں مذاق کے انداز میں آئی جیسے کبھی کسی بات کا مزاح بن جاتا ہے ،میں اس پر ہنس دی تو اس نے پوچھا کہ تمھیں کیوں ہنسی آئی ؟اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس سے ایمان پر فرق پڑایا نہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بظاہر آپ کا ہنسنا کسی دینی مسئلے یاحدیث پر نہیں تھا،بلکہ آپ کی ایک نوک جھونک کا نتیجہ تھا۔لہذا اس سے ایمان پر کوئی اثر نہیں پڑا۔دل پریشان ہو تو استغفاراور کچھ صدقہ کرلیں، ان شاء اللہ مفید ہوگا ۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/345)
(و) اعلم أنہ لا یفتی بکفر مسلم أمکن حمل کلامہ علی محمل حسن أو کان فی کفرہ خلاف ولو کان ذلک روایۃ ضعیفۃ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نعم سیذکر الشارح ۔۔۔وما فیہ خلاف یؤمر بالاستغفار والتوبۃ وتجدید النکاح اھـ وظاھرہ أنہ أمراحتیاط.
)شرح العقائد النسفییۃ :(383
ورد النصوص بأ ن ینکر الأحکام التی دلت عليها النصوص القطعية من الكتاب والسنة كحشر الأجساد مثلا،كفر؛لكونه تكذيبا صريحا لله تعالی،ورسوله تعالیٰ ،واستحلال المعصیۃ صغیرۃ کانت او کبیرۃ کفرالخ۔۔۔۔الخ
حنبل اکرم
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
03 /ذوالقعدہ /1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حنبل اکرم بن محمد اکرم | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


