03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خواب کی تعبیر
90780متفرق مسائلمتفرق مسائل

سوال

السلام علیکم! سر ہمارے رشتہ داروں میں ایک عورت ہے۔ اس نے ۳ دفعہ خواب میں دیکھا ہے کہ اس کا والد اس کی  طرف غلط نیت سے  آتے ہوئے دکھائی  دیتا ہے۔ اس  کا والد فوت ہو چکا ہے تو اس خواب کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اپنا احتسا کریں آپ کسی گناہ میں تو مبتلا نہیں ہیں، اگر ایسا محسوس ہو تو فورا ً توبہ واستغفار کرکے اس سے باز آجائیں ۔نیز آئندہ احکامِ شریعت پر  پابندی کے ساتھ عمل کریں۔خواب میں اس طرح کی باتیں دیکھنا شیطانی اثر سے ہے، لیکن خواب دیکھنے والے کی کوئی گرفت نہیں ہے، کیونکہ خواب میں انسان مکلف نہیں ہوتا۔خوابوں اور ان کی تعبیرات پر نہ تو بھروسہ کرنا چاہئے اور نہ ہی اس سےگھبرانے یا پریشان ہونے کی ضرورت ہے، البتہ برے خواب دیکھنے کی صورت میں بیدا رہونے پر بائیں طرف تھوکنا اور اعوذ باللہ پڑھنا اور کروٹ بدلنا سنت سے ثابت ہے اور کسی متوقع خطرہ کی صورت میں اپنی حفاظت وعافیت کی دعاکےساتھ توبہ واستغفار اور حسب حیثیت واستطاعت صدقہ کا اہتمام کرنا چاہئے۔

حوالہ جات

«صحيح مسلم» (4/ 1771 ت عبد الباقي):

«- (2261) حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَإسحاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ. جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ (وَاللَّفْظُ لِابْنِ أَبِي عُمَرَ).حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ. قَالَ كُنْتُ أَرَى الرُّؤْيَا أُعْرَى مِنْهَا. غَيْرَ أَنِّي لَا أُزَمَّلُ. حَتَّى لَقِيتُ أَبَا قَتَادَةَ. فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ. فَقَالَ:

سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ "الرُّؤْيَا مِنَ اللَّهِ. وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ. فَإِذَا حَلَمَ أَحَدُكُمْ حُلْمًا يَكْرَهُهُ فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا. وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شرها. فإنها لن تضره"»

عبدالغفار بن غلام اکبر 

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی  

٢/محرم الحرام/١٤٤٨

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالغفار بن غلام اکبر

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب