03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اللہ تعالیٰ سے معمولی حاجت مانگنے کا حکم
92817جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیا اللہ تعالیٰ سے سو روپے مانگنا منع کیا جاتا ہے؟ حالاں کہ نمک، تسمہ حتیٰ کہ کوڑا بھی گرجائے تو اللہ تعالیٰ سے مانگنے کی تعلیم دی گئی ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ہم سب کی چھوٹی بڑی ہر چیز کے حاجت روا اللہ تعالیٰ ہیں، اس لیے حدیث کے مطابق ہر چھوٹی سے چھوٹی حاجت بھی اللہ سے ہی مانگنی چاہیے، اور یہ انسان کے اللہ تعالیٰ سے تعلق کو مضبوط کرتی ہے۔ لہٰذا اگر کسی کو کسی خاص ضرورت کے وقت 100 روپے درکار ہوں تو اللہ ہی سے مانگنے چاہیے۔ تاہم اللہ تعالیٰ غیر محدود خزانوں کے مالک ہیں، لہٰذا عمومی دعا کے وقت اللہ کے شایانِ شان مانگنا چاہیے۔ کم مانگنا ایسے عمومی موقع پر بے عقلی کی بات ہوگی۔

حوالہ جات

     القرآن الکریم: (النساء، الایة: 32)
وَاسْأَلُوا اللَّهَ مِن فَضْلِهِ....الخ
                                    سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 3604، ط: دار الغرب الاسلامي)
عن أنس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ليسأل أحدكم ربه حاجته كلها حتى يسأل شسع نعله إذا
انقطع.

عبداللہ المسعود

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

۲۴/ربیع الاخر /۱۴۴۸ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالله المسعود بن رفيق الاسلام

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب