03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی مقدار
92815جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

زیادہ سے زیادہ کتنا پانی پینا چاہیے؟ راقم نے غالباً حضرت عبداللہ بن مبارکؒ یا حضرت عبداللہ بن سلامؓ کا تراشا پڑھا تھا

کہ زائد پانی پینے سے کمزوری پیدا ہوتی ہے۔ غالباً یہ بات انہوں نے اپنے تجربے یا تحقیق کی بنیاد پر فرمائی ہوگی۔ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

    انسان کو اپنی ضرورت کے مطابق پانی پینا چاہیے، بلا ضرورت حد سے زیادہ پانی پینا نقصان دہ ہوسکتا ہے، اس لیے اس بارے میں کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا زیادہ بہتر ہے۔ حضرت عبداللہ بن مبارکؒ یا حضرت عبداللہ بن سلامؓ کی طرف جو بات منسوب کی گئی ہے، اسے ان کا ذاتی تجربہ یا مشاہدہ قرار دیا جاسکتا ہے، شرعی دلیل سے یہ بات ثابت نہیں۔

حوالہ جات

تعلیم المتعلم طریق التعلم ، للامام برہان الدین زرنوجی رحمہ اللہ، ص: ۹۱

قيل: اتفق سبعون نبیًّا على أن النسيان من كثرة البلغم، وكثرة البلغم من كثرة شرب الماء، وكثرة شرب الماء من كثرة الأكل.

عبداللہ المسعود

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

۲۴/ربیع الاخر /۱۴۴۸ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالله المسعود بن رفيق الاسلام

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب