| 91832 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے جدید مسائل |
سوال
4۔کیا اس معاہدے کے تحت میرے ذاتی اثاثوں(گھر، گاڑی، پلاٹ وغیرہ) کو اس رقم کی ادائیگی کے لیےاستعمال کرنا شرعا لازم ہے؟ یا کاروبار کی ناکامی اور بندش کی وجہ سے اس ذمہ داری (3800ڈالر ادا کرنا)میں کوئی شرعی گنجائش
یا تخفیف موجود ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ مذکورہ معاملہ پہلےسے ہی ناجائز (اجارۂ فاسدہ) تھا، اس لیے اسے برقرار رکھنا درست نہیں، بلکہ دونوں فریقوں پر اسے فسخ کرنا لازم تھا۔ مزید یہ کہ کمپنی بند ہو چکی ہے اور محسن نے بھی اس کام کے لیے اپنا وقت دینا چھوڑ دیا ہے، اس لیے تنخواہ کا سبب بھی ختم ہو گیا۔ لہٰذا معاہدہ فسخ ہونے کے بعد آئندہ تین سال تک ماہانہ 3,800 امریکی ڈالر ادا کرنا آپ پر شرعاً لازم نہیں۔
البتہ محسن صرف اسی مدت کی تنخواہ کا مستحق ہوگا جس میں اس نے حقیقتاً کام کو وقت دیا، اور وہ بھی اس نوعیت کے کام کی مارکیٹ میں رائج تنخواہ کے مطابق، بشرطیکہ وہ طے شدہ تنخواہ سے زیادہ نہ ہو۔
حوالہ جات
(العقود الدرية: 2/ 111):
وَالْأَصْلُ فِيهِ أَنَّهُ مَتَى تَحَقَّقَ عَجْزُ الْعَاقِدِ عَنْ الْمُضِيِّ فِي مُوجَبِ الْعَقْدِ إلَّا بِضَرَرٍ يَلْحَقُهُ وَهُوَ لَمْ يَرْضَ يَكُونُ عُذْرًا تُفْسَخُ بِهِ الْإِجَارَةُ دَفْعًا لِلضَّرَرِ.
(العناية شرح الهداية: 9/ 92):
وَالْوَاجِبُ فِي الْإِجَارَةِ الْفَاسِدَةِ أَجْرُ الْمِثْلِ لَا يُجَاوَزُ بِهِ الْمُسَمَّى.
(درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: 1/ 519):
فَلَهُ أَنْ يَسْتَرِدَّ مَا زَادَ عَنْ أَجْرِ الْمِثْلِ.
فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن
دارالافتاء جامعہ الرشید کراچی
26/صفر المظفر/8144ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


