03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نقصان کی صورت میں قسم توڑنے کا حکم
91830قسم منت اور نذر کے احکاممتفرّق مسائل

سوال

2۔میں نےمعاہدہ کرتے وقت قرآنِ مجید پر ہاتھ رکھ کر یہ قسم اٹھائی تھی کہ محسن کو تین سال تک ہر ماہ 3,800 امریکی ڈالر ادا کرتا رہوں گا، خواہ کمپنی کو نقصان ہو یا بند ہو جائے۔ تو کیا ایسی صورت میں قسم توڑ سکتا ہوں ؟جبکہ کمپنی بھی بند ہوچکی ہے  یا اس قسم کو پورا کرنا لازم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ یہ معاہدہ شرعاً ملازمت کا فاسد معاملہ  ہے، اور اس پر عمل کرنے کی صورت میں آپ کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، اس لیے اس قسم پر قائم رہنا آپ پر لازم نہیں۔ ایسی صورت میں آپ قسم توڑ سکتے ہیں؛کیونکہ شریعت کسی شخص کو غیر معمولی نقصان برداشت کرنے کا مکلف نہیں بناتی۔

البتہ قسم توڑنے کی صورت میں کفارۂ قسم ادا کرنا لازم ہوگا، یعنی دس مسکینوں کو دووقت کا کھانا کھلایا جائے یا دس مسکینوں میں سے ہر ایک کو صدقۃ الفطر کے بقدر گندم (سوا دو كلو)یا اس کی قیمت دے دے،  یا دس فقیروں کو  ایک ایک جوڑا کپڑا دےدےاور اگر  کوئی  شخص   نہ  کھانا کھلا سکتا ہے اور نہ کپڑا دے سکتا ہے تو وه مسلسل تین روزے رکھے ۔

 

حوالہ جات

(حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي:3/ 725):

 (وكفارته) ........(‌تحرير ‌رقبة أو إطعام عشرة مساكين) .......(أو كسوتهم بما) يصلح للأوساط وينتفع به فوق ثلاثة أشهر، و (يستر عامة البدن) .......(وإن عجز عنها) كلها (وقت الأداء) ....(صام ثلاثة أيام ولاء).

 فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن

دارالافتاء  جامعہ الرشید کراچی

26/صفر المظفر/8144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب