| 91347 | ہبہ اور صدقہ کے مسائل | ہبہ واپس کرنے کابیان |
سوال
جو گھریلو سامان میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے خریدا جائے، لیکن قیمت شوہر ادا کرے، اور شوہر یہ کہے کہ "یہ سب بیوی کا ہے"، تو کیا وہ سامان بیوی کی ملکیت شمار ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ جو سامان شوہر نے اپنے مال سے خریدا ہو، وہ شوہر کی ملکیت ہے، اور جو سامان بیوی نے اپنے مال یا جہیز سے خریدا ہو، وہ بیوی کی ملکیت ہے۔
اگر شوہر سامان خرید کربیوی کو صراحتاً کہہ دے کہ "یہ سب آپ کا ہے اگر آپ مجھے استعمال کرنے کی اجازت دیں گی تو استعمال کروں گا ورنہ نہیں" تو یہ شرعاً ہبہ (تحفہ) ہے۔ ہبہ کے مکمل ہونے کے لیے بیوی کا اس سامان پر قبضہ ضروری ہے۔ لہٰذا اگر شوہر نے سامان بیوی کے حوالے کر کے اپنی ملکیت اور تصرف سے دستبرداری اختیار کر لی، تو بیوی اس سامان کی مالک بن جائے گی، اور شوہر کو اس سے رجوع کرنے کا حق نہیں ہوگا۔
اس کے بعد اگر شوہر اسی سامان کو بیوی کی رضا مندی سے استعمال کرے توگھر میں سامان کا مشترکہ استعمال ہبہ کے مکمل ہونے منافی نہیں۔لہذا یہ بیوی ہی کی ملکیت شمار ہوگا۔
حوالہ جات
(الدر المختار شرح تنوير الأبصار :ص560)
(و) شرائط صحتها (في الموهوب أن يكون مقبوضا غير مشاع مميزا غير مشغول) كما سيتضح.»
(الفتاوى التاتارخانية:20/ 41)
وإذا باع الاب داره من ابنه الذى في عياله والاب ساكن فيها فلا يصير الابن قابضاً، حتى يفرغها الاب.
(4/374، ( حاشیہ ابن عابدین: 5/ 286)
وَهَذَا يُوجَدُ كَثِيرًا بَيْنَ الزَّوْجَيْنِ يَبْعَثُ إلَيْهَا مَتَاعًا وَتَبْعَثُ لَهُ أَيْضًا وَهُوَ فِي الْحَقِيقَةِ هِبَةٌ.
فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن
دارالافتاء جامعہ الرشید کراچی
4/صفر المظفر/8144ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن | مفتیان | مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


