03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرض پر مشروط اضافہ لینے کا شرعی حکم
90746سود اور جوے کے مسائلجوا اور غرر کے احکام

سوال

مفتی صاحب!آپ کیسے ہیں؟ مفتی صاحب! میری دادی نے اسلام آباد میں اپنا ایک اسٹال 8 لاکھ میں روپے میں فروخت کیا۔ خریدار نے میری دادی کی اجازت سے 8 لاکھ روپے میرے چچا کو دیےتاکہ وہ آگے دادی کو دے دیں ، لیکن چچا نے وہ رقم دادی کو نہیں دی اور اپنے پاس رکھ لی۔

 بعد میں دادا اور دادی کی رضامندی سے یہ آٹھ لاکھ روپے چچا کے ذمہ بطور قرض  لکھ دیے گئے،اور یہ بھی لکھ دیا گیا کہ جائیداد کی تقسیم کے وقت یہ رقم ان کے حصے سے منہا کر دی جائے گی یا ورثاء کو بتایا جائے گا کہ یہ رقم ان کے ذمہ قرض ہے۔

اس کے بعد دادی نے چچا سے کہا کہ پہلےان کو اس اسٹال سے کرایہ ملتا تھا ،لیکن اب نہ اسٹال رہا اور نہ ہی 8 لاکھ روپے ملے ہیں ، لہذا وہ انہیں ہر ماہ کچھ رقم کرایہ  دیا کریں ۔ چنانچہ چچا دادی کو ماہانہ رقم دینے لگے ۔ ابتدا میں 2500   روپے ماہانہ دیتے تھے ،پھر رقم میں اضافہ ہوتا رہا اور اب 3500 روپے ماہانہ دیتے ہیں ۔ یہ ادائیگیاں 2019 سے مسلسل جاری ہیں ۔ دادی اور چچا دونوں اس پر راضی ہیں ۔

دریافت طلب امر یہ ہے کہ چچا کی طرف سے دادی کو دی جانے والی یہ ماہانہ رقم  شرعا سود شمار ہوگی یا نہیں ؟ خصوصا اس میں جبکہ 8 لاکھ روپے پہلے سے چچا کے ذمہ قرض  کے طور پر درج ہیں۔

نوٹ:   سائل سے تنقیح پر معلوم ہواکہ  دادی جان  اصل قرض،8 لاکھ روپے واپس لی گی۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شریعت مطہرہ میں سودی معاملات کرنا سخت ترین گناہوں میں سےایک بہت بڑا گناہ ہے ۔ قرآن   کریم  اور احادیث میں سود کھانے ،  دینے ،لکھنے اور اس پر گواہی دینے والوں کے بارے میں سخت ترین وعیدیں وارد ہوئی ہیں ۔  اس لیے ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ ہر ایسے معاملے سے اجتناب کرے جس میں سود کا شائبہ بھی پایا جاتا ہو۔  فقہاء کرام نے اس اصول کو اس طرح بیان کیا ہے کہ   "ہر وہ قرض جو قر ض دینے والے کے لیے مشروط نفع یا منفعت کا سبب بنے ، سود ہے۔"

لہذا مذکورہ تمہید کی روشنی میں سائل کی دادی کا ہر ماہ قرض پر لیاجانے ولا کرایہ  سود میں داخل ہے،اورسود کا

لین دین شرعا حرام اور کبیرہ گناہ ہے۔ لہذا ان پر لازم ہےکہ فورا اس معاملے سے دستبردار ہوں،اللہ تعالی کے حضور سچے دل سے توبہ و استغفار کریں ،اور جو سودی رقم وصول کر چکی ہیں اسے اپنے بیٹے ( سائل کے چچا ) کو واپس لوٹائیں۔

البتہ اگر سائل کاچچا  اپنی والدہ سے وصول کی ہوئی  سودی رقم معاف کروالیں یا ان کی والدہ یہ رقم خود ہی اپنی مرضی سے معاف کر دیں،تو یہ سودی رقم معاف ہوجائے گی، تاہم آئندہ کے لیے اس طرح  کے سودی معاملات سے مکمل اجتناب کرنے کا پختہ ارادہ کرنا اور اب تک جو معاملہ کر چکے ہیں اس پر سچے دل سے توبہ و استغفار کرنا  ضروری ہے۔

حوالہ جات

اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتے ہیں :(آل عمران،جز ٤،آیت١٣٠،١٣١)

يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ . وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ.

(صحيح مسلم كتاب المساقاة       الرقم : ١٥٩٨)

عن جابر بن عبد الله رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه، وقال: هم سواء.

(بدائع الصنائع، كتاب القرض، فصل في الشروط،٧/٣٩٥،دار الکتب العلمیۃ)

(وَأَمَّا) الَّذِي يَرْجِعُ إلَى نَفْسِ الْقَرْضِ: فَهُوَ أَنْ لَا يَكُونَ فِيهِ جَرُّ مَنْفَعَةٍ، فَإِنْ كَانَ لَمْ يَجُزْ، نَحْوُ مَا إذَا أَقْرَضَهُ دَرَاهِمَ غَلَّةٍ، عَلَى أَنْ يَرُدَّ عَلَيْهِ صِحَاحًا، أَوْ أَقْرَضَهُ وَشَرَطَ شَرْطًا لَهُ فِيهِ مَنْفَعَةٌ؛ لِمَا رُوِيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ «نَهَى عَنْ قَرْضٍ جَرَّ نَفْعًا» ؛ وَلِأَنَّ الزِّيَادَةَ الْمَشْرُوطَةَ تُشْبِهُ الرِّبَا؛ لِأَنَّهَا فَضْلٌ لَا يُقَابِلُهُ عِوَضٌ، وَالتَّحَرُّزُ عَنْ حَقِيقَةِ الرِّبَا، وَعَنْ شُبْهَةِ الرِّبَا وَاجِبٌ. هَذَا إذَا كَانَتْ الزِّيَادَةُ مَشْرُوطَةً فِي الْقَرْضِ، فَأَمَّا إذَا كَانَتْ غَيْرَ مَشْرُوطَةٍ فِيهِ وَلَكِنَّ الْمُسْتَقْرِضَ أَعْطَاهُ أَجْوَدَهُمَا؛ فَلَا بَأْسَ بِذَلِكَ؛ لِأَنَّ الرِّبَا اسْمٌ لِزِيَادَةٍ مَشْرُوطَةٍ فِي الْعَقْدِ، وَلَمْ تُوجَدْ، بَلْ هَذَا مِنْ بَابِ حُسْنِ الْقَضَاءِ، وَأَنَّهُ أَمْرٌ مَنْدُوبٌ إلَيْهِ قَالَ النَّبِيُّ   عَلَيْهِ السَّلَامُ : «خِيَارُ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً».

(السراج المنیر ۴؍۲۰، تکملۃ فتح الملہم ۱؍۵۶۸ مکتبۃ دار العلوم کراچی، إعلاء السنن ۱۴؍۵۶۶ دار الکتب العلمیۃ بیروت، طحاوي ۲؍۲۲۹، نصب الرایۃ ۴؍۶۰)

عن علي رضي اللّٰہ عنہ مرفوعًا: کل قرض جر منفعۃ أي إلی المقرض فہو ربا، أي في حکم الربا، فیکون حرامًا، وعقد القرض باطل.

(إعلاء السنن ۱۴؍۴۹۹ کراچی)

قال ابن المنذر: أجمعوا علی أن المسلف إذا شرط علی المستسلف زیادۃ أو ہدیۃ، فأسلف علی ذلک، إن أخذ الزیادۃ علی ذٰلک ربا.

(شرح مجلة الأحكام العدلية،١/ ٣٠٦ )

الْمَادَّةُ (١٥٦٨): لَايَتَوَقَّفُ الْإِبْرَاءُ عَلَى الْقَبُولِ، وَلَكِنْ يَرْتَدُّ بِالرَّدِّ؛ فَلِذَلِكَ لَوْ أَبْرَأَ أَحَدٌ آخَرَ فَلَايُشْتَرَطُ قَبُولُهُ، وَلَكِنْ إذَا رَدَّ الْإِبْرَاءَ فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ بِقَوْلِهِ: لَاأَقْبَلُ الْإِبْرَاءَ يَكُونُ ذَلِكَ الْإِبْرَاءُ مَرْدُودًا. يَعْنِي لَايَبْقَى لَهُ حُكْمٌ. لَكِنْ لَوْ رَدَّهُ بَعْدَ قَبُولِ الْإِبْرَاءِ فَلَايَرْتَدُّ الْإِبْرَاءُ.

(فتاوی ہندیہ ، ج:4، ص:384، ط:مكتبه رشيديه)

هبة الدين ممن عليه الدين جائزة قياسًا واستحسانًا ...

هبة الدين ممن عليه الدين وإبراءه يتم من غير قبول من المديون ويرتد برده ذكره عامة المشايخ رحمهم الله تعالى، وهو المختار، كذا في جواهر الأخلاطي.

فداءالرحمن بن ضیاءالرحمن

دارالافتاء  جامعہ الرشید کراچی

05/محرم الحرام/8144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب