03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میت کے مال کی شرعی تقسیم اور وصیت کا حکم
91031میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

1۔جناب مفتی صاحب میرے والد صاحب کا چند دن پہلے انتقال ہوگیا ہے۔ اللہ سبحانہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے، امین۔

 ہم دو بہنیں اور والدہ  ہیں، جبکہ بھائی نہیں  ہیں۔ والد صاحب کے صرف ایک بھائی حیات ہیں (والدین فوت ہو چکے ہیں اور کئی بھتیجے اور بھانجیاں حیات ہیں) والد صاحب نے اپنی زندگی میں اپنی چھوڑی گئ تمام مال کی 1/3 حصہ کی وصیت کی تھی کہ  جو بعد انتقال فدیہ،صدقہ اور صدقہ جاریہ میں صرف کی جائے۔ اب ان کے چھوڑےہوئے مال کی کس طرح شریعت کے مطابق تقسیم ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ آپ کےوالد صاحب کے انتقال کے بعد ان کے ترکہ کی تقسیم شریعت کے مطابق اس ترتیب سے ہوگی کہ سب سے پہلے ان کے مال سے سنت کے مطابق تجہیز و تکفین کے اخراجات منہا کیے جائیں گے،بشرطیکہ وہ کسی نے  بطور احسان ادا نہ کیے ہوں۔ اس کے بعد اگر ان کے ذمہ  کوئی واجب الادا قرض ہو تو اسے ادا کیا جائے گا۔ پھر انہوں نے جو  جائز  وصیت (جیسے فدیہ، صدقہ یا صدقۂ جاریہ) کی ہے، وہ بقیہ  مال کے صرف ایک تہائی (1/3) حصے تک نافذ کی  جائے گا۔ درج بالا تین امور کی ادائیگی کے بعد جو مال باقی بچے گا، وہ   ورثاء میں درج ذیل ترتیب سےتقسیم کیا جائے گا۔

درج بالا امور کی ادائیگی کے بعد کل ترکہ کو 24حصوں میں تقسیم کر کے  بیوہ کو تین حصے  ملیں گے۔ہر ہر   بیٹی کو آٹھ آٹھ حصے ،اور مرحوم کے بھائی یعنی آپ کے چچا کو پانچ حصے ملیں گے۔یعنی مثلا 100روپے ترکہ میں سے مرحوم کی بیوہ کو12.5،ہر ایک بیٹی کو 33.33،اور بھائی کو 38.20 روپے ملیں گے۔

حوالہ جات

اللہ تعالی کا ارشاد پاک ہے:(سورۃ النسآء،11)

يوصيكم الله في اولادكم للذكر مثل حظ الانثيين.فَاِنْ کُنَّ نِسَآءً فَوْقَ اثْنَتَیْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَکَ وَاِنْ کَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ...الخ.( النساء: 11)

(الفتاوى التاتارخانية:20/457)

العصبة من يأخذ جميع المال عند انفراده، وما أبقته الفرائض عند وجود من له الفرض المقدر.

(العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية، ابن عابدین، 2/ 281)

وَهَبَ الْمَرِيضُ شَيْئًا لِوَارِثِهِ لَا يَجُوزُ لِأَنَّهَا وَصِيَّةٌ... وَالْوَصِيَّةُ لَا تَصِحُّ لِلْوَارِثِ(أي إلا بإجازة الورثة)۔

( البحر الرائق شرح كنز الدقائق، 8/ 462)

إنَّ اللَّهَ قَدْ تَصَدَّقَ عَلَيْكُمْ بِثُلُثِ أَمْوَالِكُمْ عِنْدَ وَفَاتِكُمْ زِيَادَةً فِي حَسَنَاتِكُمْ لِيَجْعَلَهَا لَكُمْ زِيَادَةً فِي أَعْمَالِكُمْ... ثُمَّ تَصِحُّ الْوَصِيَّةُ لِلْأَجْنَبِيِّ بِالثُّلُثِ مِنْ غَيْرِ إجَازَةِ الْوَارِثِ وَلَا تَجُوزُ بِمَا زَادَ عَلَى الثُّلُثِ

إنَّمَا يَدْخُلُ تَحْتَ الْوَصِيَّةِ مَنْ كَانَ صِهْرًا لِلْوَصِيِّ يَوْمَ مَوْتِهِ.

 فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن

دارالافتاء  جامعہ الرشید کراچی

19/محرم الحرام/8144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن

مفتیان

مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب