| 92258 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
جی حضرت سوال یہ پوچھنا ہے کہ ہمارے ہاں کوئلے کے پیسے ملتے ہیں تو گھروں کو وہ پیسے افراد کے حساب سے ملتے ہیں گھر میں جتنے افراد ہوتے ہیں اس میں چھوٹے اور بڑے سب شامل ہیں تو آیا گھر کا جو سربراہ ہے اس کو یہ اختیار ہے کہ وہ یہ مال اپنی مرضی کے مطابق گھر کی اخراجات یا کسی اور باتوں میں خرچ کریں یا یہ فرد فرد یعنی چھوٹے اور بڑوں سب کو اپنا اپنا حق دیں گے جزاک اللہ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ کوئلے کی مد میں افراد کے حساب سے ملنے والی رقم ہر بالغ فرد (بیٹے، بیٹی یا دیگر بالغ افراد) کی ذاتی ملکیت ہے۔ لہٰذا گھر کا سربراہ ان کی صریح رضامندی کے بغیر ان کے حصے کی رقم اپنی مرضی سے خرچ نہیں کرسکتا۔ البتہ اگر والد شدید فقر و حاجت میں مبتلا ہو، تواس کے لیے بقدرِ ضرورت ان کے حصے سے لینا جائز ہے۔اسی طرح اگر بالغ افراد رضامندی سے اپنے حصے کی کل رقم یا کچھ رقم گھر کے اخراجات یا دیگر ضروریات کے لیے دینے کی اجازت دیں ، تو اس صورت میں سربراہ کے لیے مجوزہ رقم خرچ کرنا جائز ہے۔
اسی طرح نابالغ بچوں کے نام پر ملنے والی رقم بھی انہی بچوں کی ملکیت ہے۔ والد یا گھر کا سربراہ اسے اپنی ذاتی ضروریات یا غیر متعلقہ اخراجات میں خرچ نہیں کرسکتا، البتہ بچوں کی خوراک، لباس، تعلیم، علاج اور دیگر ضروریات پر ان کی رقم خرچ کرنا جائز ہے۔
حوالہ جات
(الفتاوى التاتارخانية: 18/309):
سئل عن الوالدين في مال الولد، هل يجوز لهما التصرف في ماله؟ قال إذا لم يكن بالولد ضرر فلا بأس به، وإن كان به ضرر فلا يحل، فليس لهما التناول إلا عند الضرورة.
(تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق: 6/30):
أن التصرف على الصغار على ثلاثة أنواع نوع هو نفع محض فيملكه كل من هو في يده وليا كان أو لم يكن وليا كقبول الهبة والصدقة، ويملكه الصبي بنفسه إذا كان مميزا.
)الجوھرۃ النیرۃ: 285/1):
تصرف الإنسان في مال غيره لا يجوز إلا بإذن أو ولاية.
)الفقہ الاسلامی و ادلتہ: 3261/4):
تنعقد الهبة بالإيجاب والقبول وتتم بالقبض». وذكر الفقهاء أن الولي ينوب مناب القاصر في القبض، فلو وهب أحد الأولياء للصغير شيئا، والمال في أيديهم صحت الهبة، ويصيرون قابضين للصغير.
(بدائع الصنائع: (127/6):
أما أصل الحكم فهو ثبوت الملك للموهوب له في الموهوب من غير عوض لأن الهبة تمليك العين من غير عوض فكان حكمها ملك الموهوب من غير عوض.
فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن
دارالافتاء جامعہ الرشید کراچی
14/ربیع الثانی /8144
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


