03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ملازمت کے مقررہ اوقات میں غیر حاضر رہنے اور اضافی وقت کو اس کا متبادل سمجھنےکا حکم
88679اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

ایک آدمی سرکاری ملازم ہے اور ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 9 سے شام 3 بجے تک ہے۔ اب یہ آدمی کبھی کبھی شام 5 بجے تک دفتر میں کام کرتا رہتا ہے، لیکن اس وجہ سے وہ ہفتے میں دو تین غیر حاضری کرتا ہے اور کہتا ہے کہ دفتر میں اتنا کام ہوتا نہیں ہے،میں دو تین دن کا کام ایک دن میں اضافی وقت لگا کر پورا کر دیتا ہوں۔ کیا اس آدمی کا یہ فعل جائز ہے اور اس کے لیے تنخواہ حلال ہو گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ادارے کی طرف سے ڈیوٹی کے جو اوقات مقرر ہوں ان میں بروقت اور مکمل وقت تک کے لیے حاضرہونا ملازم پرلازم ہے۔کام نہ ہونے کو بنیاد بناکر مقررہ اوقات میں ملازمت سے غیر حاضر رہنا اور اس وقت کی تنخواہ لینا جائز نہیں۔اضافی وقت دینا ملازم کی جانب سے تبرع و احسان ہے جسے ازخود ملازم کی جانب سے مقررہ اوقات میں غیر حاضری کا بدل سمجھنا درست نہیں،البتہ ادارے کی پالیسی میں اس بات کی گنجائش موجود ہو اورجن ذمہ داروں کو اس بات کا اختیار دیا گیا ہو وہ اجازت دے دیں تو درست ہوگا۔

حوالہ جات

درر الحكام في شرح مجلة الأحكام (1/ 458)

الأجير يستحق الأجرة إذا كان في مدة الإجارة حاضرا للعمل ولا يشرط عمله بالفعل ولكن ليس له أن يمتنع عن العمل وإذا امتنع لا يستحق الأجرة.

ومعنى كونه حاضرا للعمل أن يسلم نفسه للعمل ويكون قادرا وفي حال تمكنه من إيفاء ذلك العمل.أما الأجير الذي يسلم نفسه بعض المدة، فيستحق من الأجرة ما يلحق ذلك البعض من الأجرة.

شیرعلی

دارالافتاء جامعۃ الرشید

18ربیع الثانی1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شیرعلی بن محمد یوسف

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب